ٹرمپ: ہر جنگ روکنے پر نوبیل ملنا چاہیے، مگر میں لالچی نہیں ہوں

news-banner

دنیا - 03 دسمبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہر جنگ ختم کرانے پر نوبیل انعام دیا جاتا تو انہیں اب تک متعدد انعام مل چکے ہوتے، لیکن وہ اس کے لالچی نہیں ہیں۔

 

 کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں روس–یوکرین جنگ روکنے کی کوشش کے بدلے بھی نوبیل انعام نہیں ملا، حالانکہ اس سے پہلے وہ پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں۔


ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک نوبیل انعام یافتہ خاتون نے بھی تسلیم کیا کہ وہ انعام کے اصل حق دار تھے۔


انہوں نے کہا کہ وہ جنگوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق آٹھ تنازعات پہلے ہی ختم کرائے جا چکے ہیں

 

، جبکہ روس یوکرین جنگ — جو نویں جنگ ہے — جلد اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا حل آسان نہیں۔