دنیا - 09 دسمبر 2025
ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو وائرل، صارفین کے ملا جلا ردعمل
انٹرٹینمنٹ - 03 دسمبر 2025
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں ہانیہ ایک نوجوان کے ساتھ مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں نوجوان اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ "بڑگڑ" بنا رہے ہیں، جس پر ہانیہ عامر بھی لاہوری پنجابی لہجے میں جواب دیتی ہیں: "اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں"۔
اداکارہ نے بار بار لفظ "برگر" کو لاہوری انداز میں "بڑگڑ" کہا، جس سے ویڈیو مزید دلچسپ اور مزاحیہ بن گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر ملا جلا ردعمل دیا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے لہجے کو ہریانوی سے مشابہ قرار دیا اور تنقید کی، جب کہ دیگر نے ہانیہ کے انداز کو معصومانہ اور دلکش قرار دے کر تعریف کی۔
دیکھیں

