پاکستان - 10 مارچ 2026
تحقیق: پراسیسڈ فوڈز میں موجود سویا بین آئل وزن بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پراسیسڈ خوراک میں پایا جانے والا عام تیل سویا بین آئل جسم میں اس کے پراسیس ہونے کے طریقے کی وجہ سے وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
اگرچہ یہ تیل گھریلو کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں ہوتا، لیکن سلاد ڈریسنگز، مارجرین اور چپس جیسی پراسیسڈ اشیاء میں عام پایا جاتا ہے۔
پچھلی تحقیقات میں بھی سویا بین آئل اور وزن بڑھنے کے درمیان تعلق سامنے آ چکا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی، ریورسائیڈ کے محققین کے مطابق مسئلہ تیل میں نہیں بلکہ جسم کے اندر اس کے پراسیس ہونے کے طریقے میں ہے، جو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے پر وزن بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
پروفیسر فرانسس سلیڈک کا کہنا ہے کہ سویا بین آئل بذات خود مضر نہیں ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال جسم میں ایسے میٹابولک راستے متحرک کر دیتا ہے جن سے جسم نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔
دیکھیں

