تازہ ترین - 11 مارچ 2026
پیٹ کمنز کا حیران کن ایشیز ٹیسٹ واپسی کا امکان روشن
کھیل - 03 دسمبر 2025
آسٹریلوی کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف گابا میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ بدھ کی سہ پہر پچ کے مزید معائنے کے بعد کیا جائے گا۔
قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہیں کیا اور واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے۔ کمنز کی ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیٹھن لائن کے باہر رہنے کا امکان بھی ہے۔
آسٹریلیا کو زخمی اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی تلاش کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار ہیں، جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر سکتے ہیں۔ تاہم اسمتھ نے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی۔
پیٹ کمنز کی شمولیت حیران کن ہوگی کیونکہ انہیں ابتدائی 14 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، مگر پرتھ اور برسبین میں نیٹس کے دوران انہوں نے بہترین فارم دکھائی۔
اسمتھ کے مطابق کمنز نیٹس میں بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں اور فٹ نظر آ رہے ہیں، البتہ میچ کی شدت الگ ہوگی۔
چونکہ کمنز جولائی کے بعد میچ نہیں کھیلیں، اس لیے ان کے ورک لوڈ مینجمنٹ پر خدشات ہیں۔ اگر آسٹریلیا بغیر اسپنر کے صرف پیس بولنگ پر انحصار کرے تو کمنز کا بوجھ کم رکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کی واپسی کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔
دیکھیں

