Sports

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کپتان کی شرکت مشکوک

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی کپتان کی شرکت مشکوک
۶ گھنٹے پہلے

مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، جس کے باعث قیادت کی ذمہ داری جوش انگلس کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل مارش انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ٹخنے کی انجری اور تھکاوٹ کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

 

مارش کی عدم موجودگی میں اولی پیک کے بین الاقوامی ڈیبیو کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں