پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

news-banner

کاروبار - 05 دسمبر 2025

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان تین اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

 

 ترجمان اقتصادی امور کے مطابق ایم ایل ون کے کراچی تا روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالر کی پراجیکٹ ریڈی نیس فنانسنگ منظور کی گئی۔

 

اسی طرح کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر اور بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کے معاہدے بھی طے پائے۔

 

معاہدوں پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کی۔

 

 

ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ اہم ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر حکومتِ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کی شکر گزار ہے۔

 

 کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے پاکستان کی جانب سے ان منصوبوں کے لیے مضبوط عزم اور کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ADB پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔