Business

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ کے دوران 1126 ارب سے زائد وصول کر لئے

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 9 ماہ کے دوران 1126 ارب سے زائد وصول کر لئے
۱ منٹ پہلے

وفاقی حکومت نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126 ارب روپے سے زائد وصول کرلیے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی سے بھی  اربوں روپے حاصل کیے گئے۔

 

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت کی پیٹرولیم لیوی سے مجموعی وصولیاں ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے رہیں۔

 

اسی عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47 ارب روپے مزید وصول کیے گئے، جو پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی رقم کے علاوہ ہیں۔

 

اس طرح دونوں لیویز کو ملا کر 9 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کی مجموعی وصولیاں تقریباً ایک ہزار 173 ارب 34 کروڑ روپے بنتی ہیں۔

 

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ان لیویز کے باعث صارفین پر مالی بوجھ برقرار ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ان مدات میں وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں