پاکستان - 13 جنوری 2026
مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس ہوگی، اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا: فیصل واوڈا
پاکستان - 08 دسمبر 2025
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں ’’مائنس ون‘‘ نہیں ہوگا تو پھر پوری جماعت کو ہی ’’مائنس‘‘ ہونا پڑے گا، اب ایک انچ بھی مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔
- نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے، یہ لوگ اقتدار اور پیسے کی جنگ لڑ رہے ہیں، ملک سے مخلص نہیں۔ ان کے مطابق موجودہ سیاسی کشمکش محض سیاستدانوں کا آپس کا جھگڑا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ایکشن پر ’’ڈبل ری ایکشن‘‘ ہوگا اور پیر سے ترقی کے نئے مراحل شروع ہوں گے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد متعدد افراد پہلے ہی سرنڈر کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آج تک برداشت کرتے آئے ہیں، لیکن اب ایک نیا سیاسی لفظ سامنے آیا ہے’ایسی کی تیسی‘‘۔بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا قدم اٹھایا ہے جس کا حکومت کو علم بھی نہیں تھا۔
واوڈا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے خود ہی ان کی کمزوری ظاہر کر دی کہ اگر کوئی ان سے نہ ملے تو وہ بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے کہ ’’مائنس ون‘‘ کو قبول کریں اور گھر چلے جائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور ایک شخص کی خواہشات اس حد تک جا پہنچی ہیں کہ وہ کہتا ہے ’’میں نہیں تو کچھ نہیں‘‘۔
دیکھیں

