پاکستان - 13 جنوری 2026
ایپل کی مقبولیت میں اضافہ، آئی فون 17 سیریز کی فروخت سے عالمی مارکیٹ میں 20 فیصد حصہ حاصل
پاکستان - 13 جنوری 2026
دنیا کی معروف اسمارٹ فون کمپنی ایپل ہمیشہ سے مقبول رہی ہے، اور اس سال متعارف شدہ آئی فون 17 اور آئی فون 17 ایئر سیریز نے کمپنی کی آمدنی میں مزید اضافہ کیا ہے۔
کاؤنٹرپوائنٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2025 میں عالمی اسمارٹ فون ترسیلات میں سالانہ بنیاد پر 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب اور اقتصادی سرگرمی ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایپل نے عالمی مارکیٹ میں 20 فیصد حصہ حاصل کیا، جو سب سے زیادہ ہے، اور یہ کامیابی آئی فون 17 سیریز کی مضبوط فروخت اور مارکیٹ میں طلب کی بدولت ممکن ہوئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سال کے آغاز میں مینوفیکچررز نے ترسیلات بڑھانے کی کوشش کی تاکہ ٹیرف کے اثرات سے بچا جا سکے، لیکن سال کے وسط تک اس کا اثر کم ہو گیا اور سال کے دوسرے نصف میں ترسیلات کی مقدار مستحکم رہی۔
سام سنگ دوسرے نمبر پر رہا جس کا مارکیٹ شیئر 19 فیصد رہا، جبکہ شیاؤمی تیسرے نمبر پر 13 فیصد کے حصے کے ساتھ رہی، جس کی بنیاد ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مستحکم طلب ہے۔
کاؤنٹرپوائنٹ کے تحقیقاتی ڈائریکٹر تارون پاتھک کے مطابق 2026 میں عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں کمی متوقع ہے،
کیونکہ چپ کی کمی اور اجزا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیادہ تر چپ بنانے والے موبائل ہینڈسیٹس کی بجائے اے آئی ڈیٹا سینٹرز پر فوکس کر رہے ہیں۔
دیکھیں

