پاکستان - 13 جنوری 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی
پاکستان - 08 دسمبر 2025
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر میں وزارت توانائی کے اقدامات سے بجلی کی فراہمی میں تعطل 42 فیصد کم کیا جا چکا ہے اور آئندہ چھ ماہ میں وولٹیج مستحکم کرنے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
گھریلو اور کاروباری صارفین کو بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
قلیل مدتی منصوبوں کے تحت اگلے 8 سے 12 ماہ میں بڑے سرکاری اداروں میں 9.7 میگاواٹ سولر کیپیسٹی نصب کی جائے گی، جبکہ طویل مدتی منصوبوں میں 40 میگاواٹ کا منصوبہ گوادر میں مستحکم بجلی فراہم کرے گا۔
گلگت بلتستان میں چھتوں اور یوٹیلیٹی سطح پر سولر منصوبے 2027 تک مکمل کیے جائیں گے، جس سے حکومت کو سالانہ ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ سٹی میں بلاتعطل، مناسب قیمت اور قابل اعتماد بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تمام ادارے ہم آہنگی سے کام کریں۔
گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پروجیکٹ سے ماحول دوست، بلاتعطل اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور عوام کی فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اور گوادر میں بجلی کی مستحکم فراہمی بندرگاہ کو عالمی معیار کی اور مستقبل میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں مددگار ہوگی۔
دیکھیں

