پاکستان - 13 جنوری 2026
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو "دشمن کا آلہ کار" قرار دے دیا، وزرا نے شدید تنقید کی
پاکستان - 08 دسمبر 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسے "دشمن کا آلہ کار" قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جائے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی مالی اسکینڈل کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اور ملکی معیشت کے بہتر ہونے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا کہ آیا وہ ریاست کے ساتھ ہیں یا متنازع قیادت کے ساتھ، اور کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار برداشت نہیں کر سکتا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور ٹوئٹس ایک ادارے کے خلاف بیانیہ تشکیل دے رہے ہیں، اور جیل کی صورتحال برداشت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل قبول ہے۔
دیکھیں

