Breaking News

ناسا کی تصدیق: اگست 2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا

ناسا کی تصدیق: اگست 2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا
۱۵۴ دن پہلے

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگست 2027 میں صدی میں ایک بار آنے والا نایاب اور طویل ترین سورج گرہن ہوگا۔

 

یہ فلکیاتی نظارہ پیر، 2 اگست 2027، شام 10:06 بجے (UTC) سے شروع ہوگا۔

 

 گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا مکمل اندھیرا پیدا کرے گا، جو مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ کے علاوہ بحرِ ہند اور بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں بھی دیکھا جائے گا۔

 

یہ گرہن 6 منٹ اور 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جو اسے 1991 اور 2009 کے طویل ترین گرہنوں کے بعد ایک تاریخی واقعہ بناتا ہے۔

 

 جب سورج، چاند اور زمین ایک سیدھ میں آتے ہیں تو سورج کی روشنی مکمل طور پر چھپ جاتی ہے اور یہ منظر “ڈائمنڈ رِنگ” کی شکل اختیار کر لیتا ہے، جس کے دوران درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

 

فلکیاتی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سورج گرہن کو براہِ راست نہ دیکھیں اور صرف محفوظ چشمے یا فلٹر استعمال کریں، تاکہ آنکھوں کو مستقل نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں