Pakistan
اے آئی سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پرسفرکرنے والامسافرگرفتار
ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم کو فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔