پاکستان - 13 جنوری 2026
حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات منظور کرلیے، احتجاج مؤخر
پاکستان - 11 دسمبر 2025
حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، جس کے بعد تنظیم نے اپنا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
ان کے مطالبات میں جے آئی ٹی کا قیام، دہشتگردی کے مقدمات، ایس ایچ او کی معطلی، پوسٹ مارٹم کی سہولت، 67 تولے سونا اور نقد رقم کی واپسی، اور دیگر پولیس افسران کی معطلی شامل تھیں۔
جے آئی ٹی کی تشکیل، دہشتگردی مقدمات اور ایس ایچ او کی فوری معطلی پر فوری عمل ہوچکا ہے، جبکہ باقی مطالبات پر بھی عمل درآمد اور جے آئی ٹی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
ڈاکٹر وردہ کے والد، اہلخانہ اور سول سوسائٹی کی اپیل پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج ملتوی کیا۔ شرکا نے خبردار کیا کہ مطالبات پر عمل درآمد میں کسی بھی تاخیر پر سخت ردِعمل دیا جائے گا۔
ترجمان الائنس نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکس، کلاس فورز، کے پی ڈاکٹرز کونسل، میڈیا، وکلاء اور صوبے بھر کے اسپتالوں کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے ایبٹ آباد کے قریب جنگل سے لاپتا ڈاکٹر وردہ مشتاق کی لاش چار روز بعد برآمد کی تھی۔
واقعے پر اسپتال عملے نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہِ قراقرم کو فوارہ چوک پر بند کردیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر وردہ ایک کاروباری خاتون کے ساتھ ہسپتال سے نکلی تھیں اور منڈیاں کے جادون پلازہ تک گئیں، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
2023 میں انہوں نے اپنی 67 تولے سونا سہیلی کے پاس امانت رکھا تھا، جو بعد میں واپس کرنے سے گریز کرتی رہی۔
پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد تینوں ملزمان ــ ڈاکٹر وردہ کی سہیلی، اس کے شوہر اور مقتولہ کے ڈرائیور ــ کو گرفتار کرلیا ہے۔
دیکھیں

