پاکستان - 13 جنوری 2026
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا
پاکستان - 11 دسمبر 2025
سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے بعد 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے، جو 11 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کارروائی 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع ہوئی اور 15 ماہ تک جاری رہی۔
تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ فیض حمید سیاسی سرگرمیوں میں ملوث رہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اختیارات اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال میں ملوث رہے، اور عوام یا دیگر افراد کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی سامنے آئے۔
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام قانونی ضوابط کے تحت کارروائی کی اور سابق جنرل کو اپنی پسند کی دفاعی ٹیم کے حقوق فراہم کیے گئے۔
طویل قانونی کارروائی کے بعد تمام الزامات ثابت ہونے پر فیض حمید مجرم قرار پائے۔ مزید تحقیقات سیاسی عدم استحکام اور دیگر مشکوک سرگرمیوں کے پہلوؤں پر جاری ہیں۔
دیکھیں

