تازہ ترین - 27 فروری 2026
شیرافصل مروت کا دعویٰ: علی امین گنڈاپور کا ستارہ مجھے دمکتا ہوا نظر آ رہا ہے، جلد بڑی ہلچل متوقع
پاکستان - 11 دسمبر 2025
اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیرافصل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ستارہ ان کے لیے دمکتا ہوا نظر آ رہا ہے اور جلد بڑی ہلچل متوقع ہے، جس کا وہ خود حساب لیں گے۔
شیرافصل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "الیونتھ آور" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاجی قافلے اسلام آباد پہنچنے تھے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی بھی عمل میں آئی۔
انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی نے خود کہا کہ وہ احتجاج کے چیمپئن ہیں، لیکن بعد میں ذمہ داری کے تعین میں الجھن پیدا ہوئی۔
شیرافصل مروت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علی امین سردی کے مزے لے رہے ہیں، انہیں صرف یہ شکوہ ہے کہ انہیں باوقار طریقے سے ہٹایا جانا چاہیے تھا۔
مروت نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کا ستارہ انہیں اب بھی نظر آ رہا ہے اور وہ جلد کارروائی کریں گے تاکہ ڈیڑھ سال کے دوران پڑنے والی توہین کا حساب چکایا جا سکے۔
دیکھیں

