پاکستان میں 5G سے قبل ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار

news-banner

تازہ ترین - 13 دسمبر 2025

پاکستان میں چھوٹے موبائل فون آپریٹرز کے لیے لائسنس جاری کرنے کا عمل آگے بڑھ گیا ہے۔

 

 وزارت آئی ٹی نے ایم وی این او (Mobile Virtual Network Operator) لائسنس کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو فریم ورک بھجوا دیا ہے۔

 

ایم وی این او فریم ورک گزشتہ سال نومبر میں پی ٹی اے کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو بھیجا گیا تھا اور عالمی ایم وی این اوز سے مشاورت کے بعد قانونی جائزے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔

 

اہم نکات:

 

  • لائسنس کی فیس 50 لاکھ ڈالر سے کم کر کے 1.4 لاکھ ڈالر کی گئی۔
  •  
  • لائسنس کی مدت 15 سال مقرر کی گئی۔
  •  
  • ایم وی این اوز موبائل آپریٹرز سے لائسنس لیز پر لے کر اپنا نیٹ ورک چلا سکیں گے۔
  •  
  • برانڈنگ، کسٹمر سروس اور تجارتی معاہدے پی ٹی اے کی منظوری کے تابع ہوں گے۔
  •  

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد درخواستیں وصول کی جائیں گی، اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ایم وی این او لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

 

 حکومت نے فائیو جی کی پہلی سہ ماہی 2025 میں لانچ کا ہدف مقرر کیا ہے، جس سے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور مسابقت بڑھنے کی توقع ہے۔