پاک بحریہ کا بحیرۂ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

news-banner

پاکستان - 15 دسمبر 2025

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کر کے اپنی آپریشنل تیاری اور دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کے دوران تیز رفتار فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جو پاک بحریہ کی جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔


فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب نے کیا اور افسران و جوانوں کی کارکردگی، عزم اور تیاری کو سراہا۔

 

 انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔