پاکستان - 09 جنوری 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی SPDC وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات، این ایف سی اور موسمیاتی چیلنجز پر گفتگو
کاروبار - 15 دسمبر 2025
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر (SPDC) کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت چیئرمین جاوید جبار کر رہے تھے۔
ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی، مالی اور سماجی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پالیسی سازی میں SPDC کی تحقیقی معاونت کے امکانات پر غور کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے SPDC کی تین دہائیوں پر محیط غیر جانبدار تحقیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتی اصلاحات کا مقصد روزگار میں کمی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی غیر مؤثر کارکردگی، مالی نقصانات اور غیر ضروری سبسڈیوں کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے نیشنل فنانس کمیشن (NFC) پر پیش رفت، آٹھ ورکنگ گروپس کی تشکیل اور صوبوں کے درمیان اتفاقِ رائے پر مبنی تکنیکی مذاکرات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی اور تیزی سے بڑھتی آبادی کے اثرات پر بھی بات کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملکی معیشت پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے جبکہ آبادی کے حوالے سے بنیادی مسئلہ عوام کی خدمات تک رسائی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اس موقع پر SPDC نے ٹیکس پالیسی، ہیلتھ ٹیکسز اور مالیاتی ماڈلنگ میں تعاون کی پیشکش کی۔
دریں اثنا وزیر خزانہ کی صدارت میں ریاستی ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کمیٹی (CCoSOEs) کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں پاکستان ری انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور اگنائٹ کمپنی کے بورڈز کی تشکیل سمیت مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے PTDC کے لیے نئی تجاویز طلب کیں تاکہ سیاحت کے فروغ کے لیے ایک مؤثر قومی ‘سنٹر آف ایکسیلنس’ قائم کیا جا سکے، جبکہ شفافیت اور اصلاحات پر زور دیا گیا۔
دیکھیں

