فضائی آلودگی خودکار مدافعتی امراض کے خطرات بڑھا سکتی ہے، تحقیق میں انکشاف

news-banner

تازہ ترین - 18 دسمبر 2025

 ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ فضائی آلودگی بعض خودکار مدافعتی امراض جیسے لیوپس اور ریمیٹائیڈ آرتھرائٹس کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

 

 کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں 3,500 سے زائد افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی نیوکلیئر اینٹی باڈیز کی بلند سطح پائی گئی، جو مدافعتی نظام کے جسم کے اپنے خلیات پر حملے کی علامت ہیں۔

 

تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی میں شامل باریک ذرات خون کے بہاؤ میں شامل ہو کر پورے جسم پر اثر ڈال سکتے ہیں، اور اس سے مدافعتی نظام میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو خودکار مدافعتی بیماریوں سے جڑی ہوتی ہیں۔

 

 ماہرین نے کہا کہ شہری علاقوں کے علاوہ دیہی اور مضافاتی علاقوں میں بھی فضائی آلودگی ایک سنجیدہ مسئلہ بن رہی ہے، اور جنگلات کی آگ سے نکلنے والا دھواں بھی اس میں اضافہ کر رہا ہے۔