پاکستان - 12 جنوری 2026
انڈونیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
پاکستان - 12 جنوری 2026
انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اس حوالے سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک۔انڈونیشیا دفاعی صنعتی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور تربیتی اشتراک کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اس کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی مشترکہ اقدار اور اسٹریٹیجک مفادات کی بنیاد پر انڈونیشیا کے ساتھ پائیدار دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دیکھیں

