پاکستان - 12 جنوری 2026
ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، پہاڑی علاقوں میں برفباری اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین - 19 دسمبر 2025
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے، لہہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بگروٹ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کو پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جس سے دھند اور سموگ میں کمی آنے کی توقع ہے۔
دیکھیں

