دنیا - 27 دسمبر 2025
دی ہندو نے 2025ء کو بھارت کے لیے سفارتی ناکامی کا سال قرار دے دیا
دنیا - 27 دسمبر 2025
بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء کو بھارت کے عالمی سفارتی ناکامیوں کا سال قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جو وعدے کیے، وہ حقیقت میں پورے نہیں ہو سکے۔
اخباری تجزیے کے مطابق علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی سے بھارت کو عملی اقتصادی، عسکری اور سفارتی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔
دی ہندو کے مطابق بھارت نے امریکا، چین اور روس سے وعدے کیے، لیکن ان پر عمل درآمد کے لیے اسے کوئی مضبوط اثرورسوخ حاصل نہیںتھا۔
امریکا کے 25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر پابندیاں اور H-1B ویزا کی قدغنوں نے بھارت کے واشنگٹن تعلقات کو محدود کر دیا۔
چین اور روس کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ سرمایہ کاری کے مسائل برقرار رہے۔
اخبار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی عسکری کارروائیوں کی عالمی سطح پر حمایت نہ ملنے کو بھی بھارت کے لیے سنگین ناکامی قرار دیا۔
مزید یہ کہ سعودی-پاکستان باہمی دفاعی معاہدے اور پاکستان کی مضبوط قیادت نے بھارت کے لیے اضافی چیلنجز پیدا کیے۔
ماہرین کے مطابق دی ہندو کا یہ تجزیہ بھارت کی کمزور سفارتکاری اور عملی نتائج کی عدم دستیابی کو اجاگر کرتا ہے، اور پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی زیادہ تر بیانیہ اور دکھاوا پر مبنی ہے۔
دیکھیں
