وطن کو جب بھی ضرورت پڑی، جان قربان کر دیں گے‘صدر آصف علی زرداری

news-banner

پاکستان - 27 دسمبر 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور جب بھی دھرتی ماں کو ضرورت پیش آئی تو ہم اپنی جان لڑانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جیالوں کو خوش آمدید کہا۔

 

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایسا آرمی چیف مقرر کیا جس نے بھارت کو بھرپور جواب دیا اور نریندر مودی کو سمجھ آ گئی کہ جنگ کوئی کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

 صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ قوم، افواجِ پاکستان اور قیادت ایک پیج پر ہیں اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔