کاروبار - 28 دسمبر 2025
مصطفیٰ کمال کے بانی ایم کیو ایم پر سنگین الزامات، عمران فاروق قتل اور را سے روابط کا دعویٰ
پاکستان - 28 دسمبر 2025
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ڈرامہ باز شخصیت ہیں اور عمران فاروق کے قتل میں ملوث رہے۔
کراچی میں پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قتل کے بعد میت کی ترسیل کے لیے لاکھوں پاؤنڈ چندہ اکٹھا کیا گیا اور اس معاملے پر شور مچایا گیا، حالانکہ اصل کردار خود بانی ایم کیو ایم کا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ کے موقع پر قتل کیا گیا اور اس حوالے سے شواہد موجود ہیں۔
ان کے مطابق بانی ایم کیو ایم نے نمازِ جنازہ کے دوران محض تصاویر بنوائیں اور لاشوں پر سیاست کی۔
مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ بانی ایم کیو ایم برسوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رقوم لے کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتے رہے، جبکہ اسی وجہ سے عمران فاروق قتل کیس کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات بھی متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص نے کراچی اور مہاجر قوم کو شدید نقصان پہنچایا، ایک نسل کو تباہ کر دیا اور جب چاہا لوگوں کو مروا کر خود افسوس کا اظہار بھی کرتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم آئینی ترامیم کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو چند منٹوں میں مسائل حل ہو سکتے تھے، مگر ایسا نہ کیا گیا، جس کا خمیازہ پوری مہاجر قوم آج تک بھگت رہی ہے۔
دیکھیں

