کاروبار - 28 دسمبر 2025
آن لائن فراڈ کے خلاف بڑا فیصلہ، عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار سی سی ڈی کو مل گیا
پاکستان - 28 دسمبر 2025
حکومت پنجاب نے آن لائن اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کا اختیار سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اقدام آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل جرائم میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن وارداتوں کے ذریعے معصوم شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں، جبکہ تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ان جرائم پیشہ افراد کا آسان ہدف بن چکا ہے۔
حتیٰ کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق افراد کو بھی لوٹا جا رہا ہے۔
یہ منظم گروہ شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، تاہم اکثر کیسز درج نہیں ہو پاتے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ایسے عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کرے گی تاکہ عوام کی لوٹی گئی رقوم کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ میں ملوث ملزمان اربوں روپے کے اثاثے بنا چکے ہیں، جن کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ فیصلہ منشیات فروشوں کے خلاف سی سی ڈی کے حالیہ کامیاب اور تاریخی آپریشن کے بعد کیا گیا ہے۔
دیکھیں

