کاروبار - 28 دسمبر 2025
تحقیق: ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی (HRT) ڈیمینشیا کے خطرے کو نہ بڑھاتی ہے نہ کم کرتی ہے
تازہ ترین - 28 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ ہارمون ری پلیسمنٹ تھراپی (HRT) ڈیمینشیا کے امکانات کو کم یا زیادہ نہیں کرتی۔
تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ مینوپاز کے دوران استعمال ہونے والی ادویات اور اس بیماری کے خطرات کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں ہے۔
اس ریویو میں برطانیہ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور چین کے محققین کی ٹیم نے 10 مختلف مطالعات کا جائزہ لیا، جن میں 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل تھیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ HRT کو صرف اس کے ممکنہ فوائد اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا جانا چاہیے، نہ کہ ڈیمینشیا کے بچاؤ کے لیے۔
ماہرین امید رکھتے ہیں کہ اس تجزیے کے نتائج عالمی ادارہ صحت (WHO) کو بیماری کے علاج اور ہدایات کی تشکیل میں مدد فراہم کریں گے۔
دیکھیں

