کاروبار - 28 دسمبر 2025
گوگل متعارف کروا رہا ہے فیچر جو جی میل ایڈریس بدلنے کی سہولت دے گا
تازہ ترین - 28 دسمبر 2025
اگر آپ نے بھی کم عمری میں بچگانہ جی میل ایڈریس بنا لیا تھا تو گوگل اب آپ کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے اس فیچر کی مانگ کی جا رہی تھی اور بالآخر ٹیکنالوجی کمپنی نے اسے جاری کر دیا ہے۔
گوگل کے اکاؤنٹ ہیلپ پیج کے مطابق اب جی میل اکاؤنٹ ہولڈر اپنا موجودہ ای میل ایڈریس بدل سکیں گے اور ان کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا۔
تاہم، اپ ڈیٹ کی ہدایات صرف گوگل کے سپورٹ پیج کے ہندی ورژن پر موجود ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیچر فی الحال صرف بھارت میں دستیاب ہے۔
اسی صفحے پر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یعنی عالمی سطح پر اسے مستقبل میں دستیاب کرایا جائے گا لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
انگریزی ورژن کے پیچ میں اب بھی وہی ہدایات موجود ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ ای میل ایڈریس بدلا نہیں جا سکتا۔
اس حوالے سے گوگل کی جانب سے ابھی تک کوئی رسمی بیان سامنے نہیں آیا۔
دیکھیں

