پاکستان - 29 دسمبر 2025
ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ الرٹ جاری
تازہ ترین - 29 دسمبر 2025
ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے یکم جنوری تک بارشوں کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 2 جنوری تک بارش متوقع ہے۔
لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں موسمِ سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے یکم جنوری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ موسیٰ خیل، دکی، گوادر، حب، لسبیلہ، کیچ، آواران اور پنجگور میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ خضدار، قلات، مستونگ، کچھی اور واشک میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
خاران، سوراب، ژوب اور شیرانی میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین اور شمالی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
دیکھیں

