دنیا - 29 دسمبر 2025
بھارتی ایوی ایشن بحران: حادثات اور منسوخیوں نے نظام کی کمزوری بے نقاب کر دی
دنیا - 29 دسمبر 2025
بھارت میں 2025 کے دوران پیش آنے والا ایوی ایشن بحران صرف ایئرلائن حادثات تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک کی کھوکھلی ترقی کے دعووں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پروازوں کی کثرت سے منسوخی اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست قوانین پر عمل درآمد کی صلاحیت کھو چکی ہے۔ رواں سال احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے۔
حادثے کے بعد تحقیقات مبہم رہیں اور رپورٹس غیر واضح رہیں، جس سے عوام میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ نظام نہ مضبوط ہے نہ شفاف۔ ایوی ایشن انڈسٹری کے اندر موجود حلقے بھی مانتے ہیں کہ عوام کا بھارتی ایئرلائنز پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔
سال بھر میں 15 سے زائد ایئرلائنز دیوالیہ ہو چکی ہیں اور متعدد طیارے حادثات میں ملوث رہے، جو بھارتی ایوی ایشن کی ناقص صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
آر ٹی آئی کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت میں 53 فضائی حادثات پیش آئے، جن میں 320 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اور حادثات کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس میں بوئنگ طیارے، ہیلی کاپٹرز اور نجی جیٹس شامل ہیں۔
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے، اور بھارتی حکومت کے لیے کھوکھلے ترقیاتی دعوے ہی سیاسی سہارے کے طور پر باقی رہ گئے ہیں۔
دیکھیں

