پاکستان - 29 دسمبر 2025
پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب سرمایہ کاری سے گامزن
کاروبار - 29 دسمبر 2025
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی کے ذریعے پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہے۔
ملک میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی سرگرمیاں معیشت کو مستحکم اور ترقی کو تیز رفتار سے آگے بڑھا رہی ہیں۔
- اینگرو اور اتصالات نے دیودار (جاز) میں بالترتیب 157 ارب اور 108 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر کے اقتصادی میدان کو وسیع کیا۔
- میپل لیف نے پائیونیئر سیمنٹ میں 76 ارب روپے اور شأت گروپ نے رفحان مائز میں 68.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر کے صنعتی منظرنامے کو نئی جہت دی۔
- عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کر کے ملکی فضائی سرمایہ کاری میں نئے دور کا آغاز کیا۔
معدنی شعبے میں بھی تاریخی سنگِ میل طے ہوا، پانچ اہم سرمایہ کاروں نے 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کر کے صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کیں۔
عالمی ادارے جیسے گوگل، بی ڈبلیو ڈی، ارامکو، سام سنگ اور ایپل نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا۔
چین کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں نے اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ 2026 میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں 37 فیصد اضافہ کے ساتھ 16 سے زائد شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
دیکھیں

