پاکستان - 29 دسمبر 2025
تحقیق: مینوپاز کے بعد خواتین میں زیادہ ‘اچھا کولیسٹرول’ الزائمر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے
تازہ ترین - 29 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اچھے کولیسٹرول (HDL-C) کی زیادہ مقدار مینوپاز کے بعد خواتین میں الزائمر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف پٹسبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں 503 خواتین کے خون کے نمونوں کا طویل عرصے تک تجزیہ کیا، جس کا نتیجہ Journal of Clinical Endocrinology & Metabolism میں شائع ہوا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ مینوپاز کے بعد HDL ذرات کا معیار مقدار سے زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ایچ ڈی ایل ذرات کی مؤثریت دماغی صحت کے لیے کم ہو جاتی ہے۔
بڑے HDL ذرات کی تعداد بڑھ جاتی ہے مگر وہ چھوٹے ذرات کی طرح مؤثر کام نہیں کرتے۔
2000 سے 2016 کے دوران خواتین کی یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے پتہ چلا کہ چھوٹے HDL ذرات رکھنے والی خواتین، خاص طور پر وہ جن میں فاسفولیپڈز زیادہ تھے، یادداشت کے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی دکھائیں۔
فاسفولیپڈز دماغی خلیات کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر سمر نے کہا کہ یادداشت میں کمی الزائمر کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، لیکن پچھلی تحقیق سے معلوم ہوا کہ صحت مند عادات جیسے باقاعدہ ورزش، صحت مند وزن، متوازن غذا اور سگریٹ نوشی سے گریز، HDL ذرات کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
دیکھیں

