پاکستان - 29 دسمبر 2025
مطالعہ: ذہانت بڑھانے والا سب سے مؤثر مشغلہ
تازہ ترین - 29 دسمبر 2025
ہر انسان کے اپنے پسندیدہ مشغلے ہوتے ہیں، لیکن ہر مشغلہ ذہن پر مختلف اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر کوئی ایک مشغلہ جو آپ کو دوسروں سے زیادہ ذہین بنا سکتا ہے، چنا جائے تو وہ ہے مطالعہ۔
باقاعدہ مطالعہ دماغ کے کئی حصوں کو بیک وقت فعال کرتا ہے۔
یہ سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے، تجزیاتی اور تنقیدی سوچ پیدا کرتا ہے، اور دوسروں کے ساتھ تعامل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
مطالعہ قوتِ بیان کو مضبوط کرتا، تخیل اور تخلیقی سوچ کو وسعت دیتا، اور توجہ و یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ مختلف مواد کا مطالعہ کیا جائے، خاص طور پر دینی کتب، سائنسی کتابیں، فلسفہ، تاریخ، اور معیاری فکشن (ناول، افسانے)، کیونکہ یہ دماغ کو گہرائی سے سوچنے کی تربیت دیتے ہیں۔
مطالعے کے ساتھ درج ذیل مشاغل اپنانے سے ذہن مزید وسعت پاتا ہے:
- شطرنج: مسئلہ حل کرنے اور منصوبہ بندی کے لیے
- نئی زبان سیکھنا: دماغی لچک کے لیے
- لکھنا: خیالات کو واضح اور منظم کرنے کی صلاحیت کے لیے
دیکھیں

