چین کی میگ لیو ٹرین نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

news-banner

تازہ ترین - 29 دسمبر 2025

چین: چین کی سپر فاسٹ میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی۔

 

 اتنی تیز رفتار تھی کہ آنکھ جھپکتے ہی ٹرین نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے۔

 

یہ کامیاب تجربہ نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا، جس میں تقریباً ایک ہزار کلو گرام وزن رکھنے والی گاڑی کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔

 

 رفتار حاصل کرنے کے بعد ٹرین نے محفوظ طریقے سے رکنے کا عمل بھی مکمل کیا۔

 

اس تجربے کے ساتھ یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بن گئی۔ 

 

ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹڑی سے اوپر معلق رہتی ہے، جس سے رگڑ ختم ہو جاتی ہے اور رفتار میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔

 

اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گزشتہ دس سالوں سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے۔

 

 جنوری 2025 میں ایک سابقہ تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔