اترپردیش کی پنچائیت نے 18 سال سے کم عمر لڑکوں کے سمارٹ فون اور ہاف پینٹ پر پابندی عائد کر دی

news-banner

تازہ ترین - 29 دسمبر 2025

بھارتی ریاست اترپردیش کے باغپت ضلع میں ایک پنچائیت نے ایسا فیصلہ کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

 

 پنچائیت نے اعلان کیا ہے کہ اب 18 سال سے کم عمر لڑکوں کو سمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں ہاف پینٹ (شارٹس) پہننے پر بھی پابندی ہوگی۔

 

مزید برآں، پنچائیت نے شادیوں سے متعلق بھی انوکھا فیصلہ کیا ہے۔

 

 اب شادی ہالز اور بینکوئٹ میں شادیاں منعقد نہیں کی جائیں گی بلکہ شادی کے کارڈ صرف واٹس ایپ کے ذریعے ہی دیے جائیں گے تاکہ اخراجات کم کیے جا سکیں۔

 

 پنچائیت کے ارکان کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں ہونے والی شادیاں اکثر ٹوٹ جاتی ہیں، اس لیے شادیاں گھروں میں منعقد کی جائیں۔

 

پنچائیت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ پورے اترپردیش میں نافذ کیا جائے گا اور باقی کھاپس سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ اس مہم کو مزید وسیع کیا جا سکے۔