پاکستان - 29 دسمبر 2025
سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، ضمانت کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی
انٹرٹینمنٹ - 29 دسمبر 2025
سٹی کورٹ کراچی میں پیشی کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ رجب بٹ اپنی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے کہ اسی دوران بعض وکلاء نے ان پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایک وی لاگ جاری کیا تھا، جس میں مدعی مقدمہ کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، جس پر وکلاء برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
واقعے کے بعد وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالت نے رجب بٹ کی ضمانت کی درخواست پر بغیر کسی کارروائی کے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔
دیکھیں

