بارش نے کھیل روک دیا، پاکستان اور زمبابوے کا انڈر 19 میچ بے نتیجہ قرار

news-banner

کھیل - 29 دسمبر 2025

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔

 

 ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز اسکور کیے، تاہم خراب موسم کے باعث زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز کا آغاز نہ کر سکی۔

 

پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

 

 سمیر منہاس نے 142 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ عثمان خان نے 121 رنز بنائے اور 12 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

 

 دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ پر 199 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔

 

زمبابوے کی جانب سے کریبی مدھارمیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔