پاکستان - 30 دسمبر 2025
پاکستان کا اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان مسترد
دنیا - 30 دسمبر 2025
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور ایسے اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہوں گے۔
پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسرائیل کے اس فیصلے پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے کیونکہ اس طرح کے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔
دیکھیں

