انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِ افسوس
دنیا - 30 دسمبر 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں اور پاکستان کی مخلص دوست بھی تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بنگلہ دیشی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کی تصدیق پارٹی کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
دیکھیں

