پاکستان - 30 دسمبر 2025
ایران کی جوہری سرگرمیوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکی
دنیا - 30 دسمبر 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جوہری تنصیبات کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کی اطلاعات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ بندی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے اور اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو ہر صورت غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا۔
ان کے مطابق ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہیے تھا، لیکن بعض اوقات ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے اور خطے کی صورتحال سمیت پانچ اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا اور تعمیر نو کا عمل بھی آئندہ دنوں میں آگے بڑھے گا۔
دیکھیں

