انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع
تازہ ترین - 30 دسمبر 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
راولپنڈی، اٹک، میانوالی، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال اور دیگر اضلاع میں دھند کی شدت زیادہ رہے گی۔
سندھ میں دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، کراچی اور گردونواح میں ہلکی بارش اور گرج چمک جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، موہنجوداڑو اور گردونواح میں دھند کی توقع ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلات، بارکھان اور موسٰی خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
شمالی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، کرم، ہنگو، باجوڑ، خیبر، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور برفباری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
شام اور رات کے دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور اور ہری پور میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام اور رات کے دوران ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت والے اضلاع میں پاڑاچنار میں منفی 2 اور قلات میں منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔
دیکھیں

