انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
وفاقی وزیر خزانہ: نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر حکومت کی توجہ، نتائج پر مبنی مالیاتی ماڈلز اپنانے کی ضرورت
کاروبار - 30 دسمبر 2025
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے پر مرکوز ہے کیونکہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہی نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل چیلنج پالیسیوں کے اعلان کے بجائے نتائج پر مبنی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ آبادی میں اضافہ تقریباً 2.5 فیصد ہے، جس کے پیش نظر نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار معاشی بہتری کی جانب بڑھنا ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے مؤثر مالیاتی اور ترقیاتی ماڈلز اپنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس تقریب کا مقصد پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دینا تھا، تاکہ سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اس فریم ورک کے ذریعے نتائج پر مبنی فنڈنگ کو فروغ دیا جائے گا اور خاص طور پر نوجوان خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اقدام پر مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ مراحل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت سماجی اور معاشی ترقی کے اہداف مؤثر انداز میں حاصل کیے جائیں گے۔
دیکھیں

