کاروبار - 30 دسمبر 2025
پاکستان اور چین کے تعاون سے خلائی پروگرام، 2026 میں پاکستانی خلاباز چاند پر پہنچیں گے
تازہ ترین - 30 دسمبر 2025
کراچی: پاکستان نے چاند پر خلا باز بھیجنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، یہ پروگرام پاکستان اور چین کے تعاون سے بہت جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان کا پہلا خلاباز 2026 میں چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔
ڈائریکٹر سپارکو شفقت علی کے مطابق یہ خلائی تحقیق میں تاریخی پیش رفت ہوگی اور پاکستان چینی تعاون سے اس بڑے سنگ میل کے حصول کے لیے تیار ہے۔
سپارکو کی ڈپٹی چیف منیجر شہنیلا طارق نے بتایا کہ اس سلسلے میں چینی اسپیس ایجنسی کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے، جس کے تحت سال 2026 میں چینی اسپیس اسٹیشن پر کچھ تجربات کے لیے پاکستانی خلاباز بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
شہنیلا طارق نے مزید بتایا کہ جنوری 2025 میں پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ اور جولائی میں ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا، جس سے پاکستان کی زمینی مشاہداتی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
رواں سال پاکستان نے چاند پر قدم جمانے کے لیے روور پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت 2028 میں پاکستانی تیار کردہ روور چین کی مدد سے چاند پر اتارا جائے گا۔
اکتوبر 2025 میں سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائیر اسپیکٹرل سیٹلائٹ بھی بھیجا، جس کے بعد پاکستان کے کل سیٹلائٹس کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
دیکھیں

