پاکستان - 30 دسمبر 2025
شفقت امانت علی کی نئی رومانوی ویڈیو، گلوکار کو ہیرو کے کردار پر تنقید کا سامنا
انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
پاکستان کے معروف کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکار شفقت امانت علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی منفرد آواز کی بدولت بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔
انہوں نے متھوا، کھماج، اکھیاں، جیا نہ جائے اور تیری جھکی نظر جیسے یادگار گیتوں سے موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام بنایا۔
حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ان کی شاندار پرفارمنس کو بھی خوب سراہا گیا، جہاں انہوں نے اپنا گیت آنکھوں کے ساگر پیش کیا۔
اب شفقت امانت علی ملکۂ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل پہلی سی محبت کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔
اس رومانوی گیت کی ویڈیو میں معروف فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
گیت 31 دسمبر کو ریلیز ہوگا، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
تاہم ویڈیو میں بطور ہیرو شفقت امانت علی کی موجودگی پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کردار کسی اداکار کو دیا جانا چاہیے تھا، جبکہ کچھ نے ویڈیو کو غیر متاثر کن قرار دیا اور عمر سے متعلق طنزیہ تبصرے بھی کیے۔
اس تمام تنقید کے باوجود گیت کی موسیقی اور آواز کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
دیکھیں

