تازہ ترین - 30 دسمبر 2025
دبئی میں مہنگی نمبر پلیٹس کی نیلامی، ریکارڈ فروخت
دنیا - 30 دسمبر 2025
دبئی: لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد نے دبئی میں مہنگی ترین نمبر پلیٹس خرید کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے منعقدہ خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم سے زائد کی فروخت ہوئی، جو تقریباً 8 ارب 28 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
یہ اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹ نیلامی مانی جا رہی ہے۔
دبئی کی آر ٹی اے کی یہ 120ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی تھی، جس میں دو سے پانچ ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس پیش کی گئیں۔
نیلامی میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ BB12 رہی جو 96 لاکھ 60 ہزار درہم (تقریباً 73.4 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔
گاڑی کی نمبر پلیٹ AA25 80 لاکھ درہم (تقریباً 63 کروڑ پاکستانی روپے) میں بکی۔
دیگر مہنگی نمبر پلیٹس میں BB30 67 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً 51.2 کروڑ روپے) اور CC100 42 لاکھ 10 ہزار درہم (تقریباً 31.9 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئیں۔
دیکھیں

