دنیا - 30 دسمبر 2025
یو اے ای نے یمن سے متعلق سعودی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کر دیے
دنیا - 30 دسمبر 2025
متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
سعودی عرب نے یو اے ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن سے اپنی فوج کو 24 گھنٹوں میں واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت بند کرے۔
یو اے ای نے واضح کیا کہ مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز جہازوں پر اسلحہ نہیں تھا اور یہ جہاز یمنی گروپ کے لیے نہیں بلکہ اماراتی فورسز کے لیے تھے۔
یو اے ای نے زور دیا کہ یمن میں حالیہ پیش رفت کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے اور سعودی اتحادی فورسز کی کارروائی حیران کن تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل نے یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور بندرگاہوں و زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل ناکہ بندی نافذ کر دی۔
دیکھیں

