دنیا - 30 دسمبر 2025
نیو یارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی حلف برداری یکم جنوری کو، عوامی جشن کا بھی اعلان
دنیا - 30 دسمبر 2025
امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی حلف برداری کی تقریب یکم جنوری کو منعقد ہوگی، جس کے ساتھ ہی وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ کامیابی کا جشن بھی منائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی مرکزی تقریب نیویارک سٹی ہال میں ہوگی، جہاں تقریباً چار ہزار ٹکٹ یافتہ مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پر براڈوے پر ’’بلاک پارٹی آن براڈوے‘‘ کے عنوان سے ایک عوامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جو کینین آف ہیروز کے مقام پر ہوگی۔
ظہران ممدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کے شہریوں کی جانب سے ملنے والا ردعمل ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ کامیابی ہے، یہ صرف ان کی انتظامیہ نہیں بلکہ عوام کی انتظامیہ ہوگی، اور اسی طرح یہ حلف برداری بھی سب کی ہے۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتا۔
دوسری جانب، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ ظہران ممدانی کی کامیابی کی صورت میں وفاقی سطح پر تعاون نہیں کیا جائے گا، تاہم انتخابی نتائج کے بعد انہوں نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے نیویارک کی ترقی کے لیے نومنتخب میئر سے تعاون کا اعلان کیا۔
دیکھیں

