انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
نئے سال پر عوام کے لیے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
کاروبار - 31 دسمبر 2025
حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کر لی ہے اور یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لیے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
منصوبے کی منظوری کی صورت میں پٹرول کی قیمت 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر رہ جائے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 265.65 روپے سے گھٹ کر 257.06 روپے فی لیٹر تک آ سکتا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 180.54 روپے سے کم ہو کر 171.62 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔
دیکھیں

