بھارت اور امریکا کے کشیدہ تعلقات، بھارتی ارب پتیوں کے مفادات خطرے میں: فنانشل ٹائمز

news-banner

دنیا - 31 دسمبر 2025

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کا براہِ راست نقصان بھارتی ارب پتیوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیاں اور متضاد خارجہ حکمتِ عملی نے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو کمزور کیا۔

 

اخبار کے مطابق بھارتی ارب پتیوں سے وابستہ لابنگ فرمز نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے، تاہم اس کے باوجود امریکا کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط قائم کرنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔ 

 

رپورٹ میں گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذاتی تعلقات اور لابنگ امریکی قانونی اور پالیسی ترجیحات پر اثرانداز نہیں ہو سکتیں۔

 

فنانشل ٹائمز کے مطابق معرکۂ حق میں ناکامی کے بعد بھارت کو ایسا اتحادی سمجھا جا رہا ہے جس پر مشکل حالات میں انحصار نہیں کیا جا سکتا۔

 

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹیرف تنازع کے دوران وزیرِاعظم نریندر مودی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ نہ ہونے کے برابر رہا، جبکہ صورتِ حال کو بھارت کے لیے مزید پیچیدہ بناتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی۔