وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

news-banner

پاکستان - 31 دسمبر 2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر بات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

 

 وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے ان کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کیا۔

 

بات چیت کے دوران علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

 وزیراعظم نے مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس ٹیلیفونک رابطے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔